ایف سی کی کارروائی، 3 مشتبہ افراد گرفتار

ایف سی کی کارروائی، 3 مشتبہ افراد گرفتار
ایف سی کی کارروائی، 3 مشتبہ افراد گرفتار

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فرنٹیئر کانسٹیبلری نے لہڑی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق لہڑی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا اور اس دوران 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ پکڑے گئے تینوں مشتبہ افراد سے 2 ایس ایم جی ، 2 رپیٹر اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ایف سی نے تینوں مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید :

کوئٹہ -