فیصل واوڈا کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج

فیصل واوڈا کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج
فیصل واوڈا کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے خلاف شہریوں کو تنگ کرنے اور سڑک بند کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کی زیر قیادت کراچی میں حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران سڑک بند کردی گئی تھی جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا تھا۔ ٹریفک جام ہونے پر ایس ایس پی راو¿ انوار نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل واوڈا کو گرفتار کرلیا تھا ۔ فیصل واوڈا کے احتجاج اور گرفتاری کی مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

فیصل واوڈا کو گرفتار کرنے کے بعد تھانہ ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں شہریوں کو تنگ کرنے اور سڑک بند کرنے کی دفعات شامل ہیں۔ ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کے احتجاج کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس لیے ان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کی ایف آئی آ ر کا نمبر 174/16 ہے جبکہ ان کے 6 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -