فیصل واوڈا کو فون پر ہدایات ملتی رہیں، راؤ انوار نے بہت سمجھایا، نہ ماننے پر گرفتار کیا: ڈی ایس پی افتخار لودھی

فیصل واوڈا کو فون پر ہدایات ملتی رہیں، راؤ انوار نے بہت سمجھایا، نہ ماننے پر ...
فیصل واوڈا کو فون پر ہدایات ملتی رہیں، راؤ انوار نے بہت سمجھایا، نہ ماننے پر گرفتار کیا: ڈی ایس پی افتخار لودھی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی ایس پی افتخار لودھی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے احتجاج کے باعث ایک حاملہ خاتون ایمبولینس میں ہی دم توڑ گئی۔انہیں راؤ انوار نے بہت سمجھایا اور نہ ماننے پرگرفتار کیا گیا۔انہیں پیچھے سے ہدایات مل رہی تھیں اور وہ ان پر عمل کرتے ہوئے احتجاج کر رہے تھے۔

نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی افتخار لودھی کا کہنا تھا کہ ہمارے ایس ایس پی راؤانوار صاحب فیصل واوڈا کو بہت دیر سے سمجھا رہے تھے لیکن وہ نہیں مانے۔ میں نے خود انہیں کئی بار سمجھا بجھا کر سڑک سے ہٹایا لیکن انہیں پیچھے سے کوئی فون آتا تھا اور یہ پھر سڑک پر آجاتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون کا ڈلیوری کیس تھا اور رستہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ ایمبولینس میں ہی خاتون دم توڑ گئی۔

مزید :

کراچی -