24ستمبر کا دھرنا: پی ٹی آئی کی ٹیم کا جاتی امرا کا دورہ، مارچ اور دھرنے کی جگہوں کا جائزہ لیا

24ستمبر کا دھرنا: پی ٹی آئی کی ٹیم کا جاتی امرا کا دورہ، مارچ اور دھرنے کی ...
24ستمبر کا دھرنا: پی ٹی آئی کی ٹیم کا جاتی امرا کا دورہ، مارچ اور دھرنے کی جگہوں کا جائزہ لیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24ستمبر کو اعلان شدہ احتجاج کیلئے دھرنے کے مقام کا جائزہ لینے کیلئے پی ٹی آئی کی معائنہ ٹیم نے جاتی امرا کے قریب اڈا پلاٹ کا دورہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم میں ایم پی اے شعیب صدیقی، ظہیر عباس کھوکھر اور دوسرے رہنما شامل تھے۔ ٹیم نے سارے راستوںکا بھی معائنہ کیا اور وہ جگہیں بھی دیکھیں جہاں شرکا ءکی گاڑیاں پارک کی جائیں گی۔اس دھرنے سے پہلے مارچ کہاں سے شروع کیا جائے اس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ٹیم نے ان متبادل راستوں کا بھی معائنہ کیا جہاں حکومتی رکاوٹ کی صورت میں دھرنا دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات نہ ہونے پرپی ٹی آئی کی جانب سے 24ستمبر کو رائیوند میں دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -