واحد ٹی ٹونٹی: شاہینوں نے گوروں کے چودہ طبق روشن کر دیئے، میچ اور سیریز میں9وکٹوں سے شاندار کامیابی

واحد ٹی ٹونٹی: شاہینوں نے گوروں کے چودہ طبق روشن کر دیئے، میچ اور سیریز ...
واحد ٹی ٹونٹی: شاہینوں نے گوروں کے چودہ طبق روشن کر دیئے، میچ اور سیریز میں9وکٹوں سے شاندار کامیابی

  

اولڈ ٹریفورڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور  انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ میں شاہینوں نے گوروں کے چودہ طبق روشن کر دیئے۔  پاکستان نےاس میچ میں نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔انگلینڈ کی طرف سے دیا گیا 136رنز کا ٹارگٹ پاکستان نے ایک وکٹ پر پورا کر لیا جبکہ ابھی میچ کے پانچ سے زائد اوورز باقی تھے۔ خالد لطیف شاندار  59پر ناٹ آوٹ رہے یہ ان کے کیر یئر کی پہلی نصف سنچری ہے۔ ان کے ساتھ  بابر اعظم  15 پر ناٹ آوٹ رہے۔آوٹ ہونے والےشرجیل خان  نے صرف 30گیندوں پر اپنی نصڈف سنچری مکمل کی ۔ وہ 59رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ اس سے پہلے  پاکستانی باولروں  کو کھیلنا گوروں کیلئے عذاب بن گیا۔ انگلینڈ نے  ٹاس جیتنے کے بعد پہلے کھیل کر سات وکٹوں پر 135رنز بنائے ۔ عماد وسیم نے انتہائی شاندار باولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 17رنز دے کر دونوں اوپنرز کو آوٹ کیا۔حسن علی نے بھی شاندار باولنگ کی اور چار اوورز میں 24رنز دے کر دو کھلاڑی آوٹ کئے۔وہاب ریاض سب سے کامیاب باولر رہے۔ ان کی باولنگ نے ایک بار پھر ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف باولنگ کی یاد تازہ کر دی۔انہوں نے اپنے چار اوور ز میں 18 رنز دے کرتین  وکٹیں حاصل کیں ۔

Exide، پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

انگلینڈ کی جانب سے الیکس ہیلز اور جیسن روئے نے اننگ کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے پہلا اوور سپنر عماد وسیم نے کیا ۔جیسن روئے 21رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے۔ اس کے بعد الیکس ہیلز بھی 37رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے۔ تیسری وکٹ حسن علی نے لی انہوں نے اپنے اوور کی پہلی بال پر ہی جوئے روٹ کو 6رنز پر آوٹ کر دیا۔  جوز بٹلر 16رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے۔بین سٹوکس 4رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے.   کپتان مورگن14 اور ڈیوڈ ویلی 12رنز بنا سکے ۔ معین علی13   پر ناٹ آوٹ رہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -