ایم کیوایم میں تھا، ایم کیو ایم میں ہوں اور ایم کیو ایم میں رہوں گا : فیصل سبزواری

ایم کیوایم میں تھا، ایم کیو ایم میں ہوں اور ایم کیو ایم میں رہوں گا : فیصل ...
ایم کیوایم میں تھا، ایم کیو ایم میں ہوں اور ایم کیو ایم میں رہوں گا : فیصل سبزواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنماءفیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم میں تھا، ایم کیو ایم میں ہوں اور ایم کیو ایم میں رہوں گا،مجھے براہ راست بتایا گیا تھا کہ آپ کی اور خواجہ اظہار کی جان کو خطرہ ہے۔
فیصل سبزواری نے جیو نیوز کے پروگرام " آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ "میں کہا کہ میرے حوالے سے سیکیورٹی خدشات تھے، اس لیے ملک سے باہر گیا۔مجھے براہ راست بتایا گیا تھا کہ آپ کی اور خواجہ اظہار کی جان کو خطرہ ہے۔
فیصل سبزواری نے کہا کہ جب میں باہر گیا تو پارٹی کی طرف سے بھی کہا گیا کہ پاکستان نہ جاو¿ں۔میںایم کیوایم میں تھا، ایم کیو ایم میں ہوں اور ایم کیو ایم میں رہوں گا،مجھ پر کسی اورپارٹی میں شمولیت کادباو¿نہیںہے۔اپنے حلقے والوں سے معافی مانگتا ہوں،پاکستان سے چلا گیا،انہیں نظر اندازکیا۔ انہوں نے کہا میں اسی ہفتے پاکستان پہنچ رہاہوں،اپنی وطن آمدسے متعلق فاروق ستار کوآگاہ نہیں کیا۔بانی ایم کیوایم کی باتیں سن کرافسوس ہوتاتھا،اگر بڑے بار بار غلطیاں کریں تو دکھ ہوتا ہے۔پاکستان زندہ باد کی ٹوئیٹ پر بانی ایم کیو ایم نے غصہ کیا ،بانی ایم کیو ایم نے غصے میں مجھ پر آئی ایس آئی اورفوج کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا۔

Exide، پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔
فیصل سبزواری نے فا روق ستار کی قیادت پراعتمادکااظہارکردیا، فاروق ستار کا نام پہلے بھی ایم کیو ایم کے سربراہ کی حیثیت سے موجود تھا۔ نائن زیرو پر چھاپے کے بعد این اے 246 پر ضمنی انتخاب ایم کیو ایم نے جیتا۔ایم کیوایم کومسئلے کے حل کاحصہ سمجھاجائے،ایم کیوایم کومسئلے کی وجہ سمجھ کرمسائل حل نہیں ہوں گے۔ایم کیوایم کے بننے سے پہلے ہماری قوم کی اپنی شناخت تھی۔مصطفیٰٰ کمال کے جانے ا ورواپس آنے کا کسی کونہیں معلوم تھا، نہ عسکری ونگ کا علم ہے نہ اس کا علم رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید :

کراچی -