واٹس ایپ 4G ڈاؤن لوڈ نہ کریں،یہ صرف دھوکہ ہے
لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک) سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ سمارٹ فون کا لازمی حصہ بن چکی ہے اور پیغام رسانی کیلئے اسے ایس ایم ایس سروس پر ترجیح دی جاتی ہے۔ کمپنی وقتاً فوقتاً اس کی نئی اپ ڈیٹس بھی جاری کرتی رہتی ہے تاہم آپ کیلئے تشویشناک خبر یہ ہے کہ اس کا ہر ورڑن اصلی نہیں ہے۔واٹس ایپ کا ایک اور ورڑن ’’واٹس ایپ 4G‘‘ کے نام سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر رہا ہے اور ویڈیو کالنگ جیسے زبردست فیچر کا لالچ دے کر لوگوں کو ڈاؤن لوڈنگ کی دعوت دے رہا ہے لیکن یہ دراصل واٹس ایپ کا کوئی ورڑن نہیں بلکہ ایک دھوکہ ہے اور اگر کہیں آپ کا واسطہ بھی اس سے پڑ جائے تو اسے ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔خوبصورت انٹرفیس کے ساتھ دستیاب اس ایپلی کیشن کو جیسے ہی ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہ 15 دوستوں کو دعوت نامہ بھیجنے کا کہتی ہے جس کے بعد یہ آپ کو کسی اور لنک پر لے جاتی ہے۔ مختصر یہ کہ یہ واٹس ایپ کا کوئی ورڑن نہیں بلکہ صرف اور صرف دھوکہ ہے جس سے ہر صورت بچنے کی کوشش کریں ورنہ آپ کے سمارٹ فون میں وائرس یا میل وئیر آ سکتا ہے۔