وہ ارب پتی جس نے ایک ارب لوگوں کو مفت 4G انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا

وہ ارب پتی جس نے ایک ارب لوگوں کو مفت 4G انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا
وہ ارب پتی جس نے ایک ارب لوگوں کو مفت 4G انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے ایک ارب لوگوں کو مفت 4Gانٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی نے ریلائنس جیو سروس متعارف کروائی ہے جوپیر کے روز سے ملک بھر میں شروع ہونے جا رہی ہے۔ اسی سروس کے متعلق مکیش امبانی نے بھارتی شہریوں سے وعدہ کر رکھا تھا کہ وہ انہیں انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ انتہائی کم قیمت پر مہیا کریں گے۔ یہ فور جی سروس 80فیصد بھارت میں صارفین کی دسترس میں ہو گی۔ 2016ءکے اختتام تک بھارت بھر کے صارفین اس سروس سے مفت مستفید ہو سکیں گے اور اس کے بعد انہیں صرف 149بھارتی روپے(234پاکستانی روپے) ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔ اتنی کم قیمت میں انہیں مہینہ بھر 4جی انٹرنیٹ سروس اور دیگر موبائل فون سروسز میسر ہوں گی۔

گھر بیٹھے بٹھائے کام کئے بغیر پیسے کمانے کے 5 آسان طریقے جن کے لئے آپ کو کسی کو دھوکہ نہیں دینا پڑے گا

اپنی کمپنی کی سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی کا کہنا تھا کہ ”کوئی بھی چیز جو ڈیجیٹل ہو سکتی ہے وہ ڈیجیٹل ہو رہی ہے۔ دراصل ہماری زندگی ہی ڈیجیٹل ہو رہی ہے۔“رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی نے بھارت بھر میں ایک لاکھ سے زائد ٹیلی کامز ٹاور نصب کرنے پر اربوں روپے خرچ کر دیئے ہیں۔ ان کی کمپنی ریلائنس جیو پہلے ہی 18ہزار شہروں اور 2لاکھ دیہات میں اپنی سروسز دے رہی ہے لیکن مکیش امبانی اسے مارچ 2017ءتک بھارت کی 90فیصد آبادی تک پھیلانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ نئی دہلی میں گزشتہ روز ریلائنس جیو کی تجرباتی سروس شروع کی گئی جہاں اس کی ڈاﺅن لوڈ سپیڈ 21ایم بی فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -