کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس 389پوائنٹس گر گیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس 389پوائنٹس گر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بدھ کو 100انڈیکس میں 389.21پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 41389.99پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ انڈیکس میں مجموعی طور پر 0.93 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ کاروبار میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ ایک موقع پر انڈیکس 42054.07پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا جبکہ انڈیکس کے گرنے کے عمل کے دوران یہ گراوٹ 41324.61پوائنٹس پر ریکارڈ کی گئی تاہم مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس میں 389پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل شیئر انڈیکس میں بھی 215.61 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 29683.38 سطح پر بند ہوا۔

مزید :

کامرس -