مالی سال 2016-17کے دوران مشرق و سطٰی ممالک کو 37.4ملین ڈالر کی برآمد ات

مالی سال 2016-17کے دوران مشرق و سطٰی ممالک کو 37.4ملین ڈالر کی برآمد ات

اسلام آباد (اے پی پی) مالی سال17 2016ء کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے ممالک کو37.4 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے ممالک کی عالمی تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق مشرق وسطیٰ کے پانچ ممالک کی سالانہ درآمدات 46 ارب ڈالر کے قریب ہیں جبکہ ان ممالک کی مجموعی مارکیٹ کا حجم 251 ارب ڈالر ہے۔ اسی طرح ان ممالک کی آبادی 70ملین افراد کے قریب ہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو برآمدات کے فروغ سے قومی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے اور پاکستانی برآمدی اداروں کو چاول، ادویات، گندم، آٹے ، طبی آلات، چینی اور سیمنٹ کی برآمدات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید : کامرس