17ستمبر کو جیت بیگم کلثوم نواز کی ہی ہو گی ،مرزا ریحان

17ستمبر کو جیت بیگم کلثوم نواز کی ہی ہو گی ،مرزا ریحان

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگی رہنما اور کوآرڈنیٹر یونین کونسل 232مرزاریحان نے بیگم کلثوم نواز کی این اے 120میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں انارکلی کی یونین کونسل میں ڈور ٹو ڈور مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ 17ستمبر کو جیت بیگم کلثوم نواز کی ہی ہو گی بلے والے اور تیر والے اس دن روتے ہوئے ہی دکھائی دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے شوہر اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے جس طرح سے ملک کی خدمت کی ہے ا س کے نتیجے میں بیگم کلثوم نواز کی جیت ایک نوشتہ دیوار ہے وہ پاکستان کے کروڑں دلوں میں بسنے والے میاں نواز شریف کی اہلیہ ہیں یہ حلقہ تو ویسے بھی ان کے ایک گھریلو حلقے کی مانند ہے اور اس حلقہ کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے اور اب بھی اس حلقہ کے ہر پولنگ سٹیشن سے شیر کی کامیابی کی صدائیں بلند ہوں گی اور یہ شیر باقی سب امیدواروں کو اپنے پاس بھٹکنے بھی نہیں دے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1