میانمار میں انسانیت کی بد ترین تذلیل کی شدید مذمت کرتے ہیں، خلیل طاہر

میانمار میں انسانیت کی بد ترین تذلیل کی شدید مذمت کرتے ہیں، خلیل طاہر

لاہور( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے میانمار میں ہونیوالی انسانیت کی بد ترین تذلیل پر شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کوئی مذہب تشدد کی اجازت نہیں دیتا،یہ وقت تمام مہذب دنیا کے بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی اقدار کی حفاظت کیلئے متحدہونے کاہے۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی بدترین حالت زار بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مذہبی رہنماؤں کیلئے بھی بہت بڑا ٹیسٹ کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام اقلیتوں کی بے دردی سے نسل کشی کی بدترین مثال ہے اورعصرحاضر میں ایسی بدترین نسل کشی کی کوئی دوسر ی مثال موجود نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ظلم کی تاریخ رقم کی جا رہی ہے اور بالخصوص خواتین اور معصوم بچوں پر ہونے والے ہولناک مظالم پر عالمی ضمیر کی خاموشی باعث تشویش ہے ، میانمار کے مسلمانوں کی بدترین حالت زار انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور مذہبی رہنماؤں کیلئے بھی بہت بڑا ٹیسٹ کیس ہے،جنہیں اس بات کو ہر صورت یقینی بنانا چاہیے کہ لوگوں کی نسل کشی کیلئے مذہب کا استعمال کسی طورپر جائز اوردرست نہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا کا کوئی مذہب جبر و تشدد کی اجازت نہیں دیتا اور یہ وقت ہے کہ تمام مہذب دنیا بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی اقدار کی حفاظت کے لئے متحد ہو۔صوبائی وزیر نے عالمی برادری سے فوری طور پر مشکل میں گھرے مسلمانوں کے لئے پر امن حل نکالنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1