محکمہ جنگلات ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کا 8 کروڑ روپے کا نادہندہ

محکمہ جنگلات ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کا 8 کروڑ روپے کا نادہندہ

لاہور (جنر ل ر پو رٹر )محکمہ جنگلات ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کا 8 کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا، ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کیلئے محکمہ جنگلات کو نوٹس بھیج کر کارروائی شروع کر دی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کے ذمے سال 2015۔2016 کے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 8 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ ایف بی آر نے محکمہ جنگلات سے 8 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات نے درخت لگانے کیلئے ٹھیکیداروں کو کی گئی ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کر کے ایف بی آر کو ادائیگی نہیں کی۔ ایف بی آر نے محکمہ جنگلات کو نوٹس بھیج کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1