ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے محکمہ ماحولیات دو حصوں میں تقسیم

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے محکمہ ماحولیات دو حصوں میں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے محکمہ ماحولیات دو حصوں میں تقسیم۔ جس کے تحت پنجاب حکومت نے محکمہ ماحولیات میں مالی اور ترقیاتی یونٹ تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اوپن مارکیٹ سے ایم پی ون اسکیل پرماہرین ماحولیات اور دیگر شعبوں کے لوگوں کو بھاری بھرکم معاوضے پر رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات پنجاب نے محکمے کی توسیع کے لیے مختلف تجاویز محکمہ خزانہ پنجاب اور صوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ کو ارسال کر دی ہیں کہ انہیں ماحولیات، مالی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ایک الگ سے یونٹ بنانے کی منطوری دی جائے تاکہ وہ شہر سمیت پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی پر نئی پالسیی اور اقدامات کے لیے ماہرین سے مد د لیں سکیں۔ جس پر حکومت پنجاب سے دو کروڑ روپے کی گرانٹ بھی مانگی گئی۔حکام کے مطابق صوبائی کیبنٹ کمیٹی برائے ڈویلپمنت اینڈ فنانس نے باقاعدہ طور پر پراجیکت یونٹ کی تشکیل اور گرانٹ کی منطوری دے دی ہے،محکمہ ماحولیات میں نئے یونٹ کیساتھ ایم پی اسکیل ون پر بھاری معاوضے پر افسر بھی رکھے جائیں گے