شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کایاسر شاہ سے معاہدہ

شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کایاسر شاہ سے معاہدہ
 شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کایاسر شاہ سے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر )کیریبیئن پریمیر لیگ میں ایک اور پاکستانی کھلاڑی کی خدمات حاصل کرلی گئیں ،بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے لیگ سپنر یاسر شاہ سے معاہدہ کرلیا ۔پاکستانی سپنر کیریبیئن پریمیر لیگ کے پلے آف اور فائنلز مرحلے میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔مایہ ناز کھلاڑی یاسر شاہ کچھ روز قبل ہی انگلش کاؤنٹی کینٹ کے لیے عمدہ پرفارمنس دکھانے کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں جبکہ وہ جنوبی افریقہ کی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں بھی جوہانسبرگ جائنٹس کی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل شاداب خان، کامران اکمل، شعیب ملک اور سہیل تنویر سمیت متعدد کھلاڑی کیریبیئن پریمیر لیگ میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔