شائقین کرکٹ سستی ٹکٹوں کیلئے دھکے کھانے پرمجبور

شائقین کرکٹ سستی ٹکٹوں کیلئے دھکے کھانے پرمجبور

لاہور(سپورٹس رپورٹر) شائقین کرکٹ ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے مابین ٹی ٹونٹی میچز دیکھنے کیلئے سستی ٹکٹوں کے حصول کیلئے ادھر اُدھر دھکے کھانے پرمجبور ہو گئے ، پنجاب بینک سے ٹکٹوں کی فروخت آج جمعرات سے شروع ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی طرف سے ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان ٹی ٹونٹی مقابلے کی 500سے 8000ہزار مالیٹ کی ٹکٹیں جاری کی ہیں تاہم عوام کو 500 روپے مالیت کے ٹکٹ دستیاب ہی نہیں جبکہ ٹکٹ بیچنے والوں کو2500 سے 8000 روپے والے ٹکٹ فراہم کر دئیے گئے ہیں۔شائقین کرکٹ گزشتہ روز بھی سستی ٹکٹوں کی تلاش میں ادھر اُ دھر مارے مارے پھرتے رہے لیکن انہیں ٹکٹیں نہ مل سکیں۔ بتایا گیاہے کہ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے شائقین کرکٹ بھی ٹکٹوں کے حصول کے لئے لاہور پہنچے ہیں تاہم انہیں بھی سستی ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی