قائد اعظم ٹرافی کیلئے ریجنل ٹیمو ں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل

قائد اعظم ٹرافی کیلئے ریجنل ٹیمو ں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) قائد اعظم ٹرافی کیلئے ریجنل ٹیمو ں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب ریجنز نے باری باری سلیکشن کے ذریعے کیا ، اس سے قبل تمام ریجنز نے دو ایمرجنگ کھلاڑیوں سمیت بارہ کھلاڑیوں کا انتخاب اپنی مرضی سے کیا تھا یوں ہر ریجن کیلئے بیس کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ہوگیا جو 2017-18 کے سیزن میں قائد اعظم ٹرافی کھیلیں گے۔قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب کے بعد ریجنز کے نمائندوں نے پراسس پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پی سی بی کی جانب سے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن ہارون رشید نے سلیکشن میں تعاون کرنے پر ریجنز کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی