سابق کرکٹر بریٹ لی ہاتھیوں کے ساتھی بن گئے
میسور (نیٹ نیوز)سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی کو ہاتھیوں کی یاری بھا گئی۔بھارتی شہر میسور میں بریٹ لی اور ان کے ہم وطن سابق کرکٹر ڈین جونز 2ہاتھیوں کے ساتھ کچھ وقت گزارنے پہنچ گئے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بریٹ لی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ڈین جونز کے ہمراہ2 ہاتھیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے تھے۔بریٹ لی نے اس دوران ایک ہاتھی کی سونڈ پکڑ کر اس سے اپنی محبت کا اظہار کیا تو اس ہی دوران دوسرے ہاتھی نے ان کے سر پر اپنی سونڈ ماری۔