قومی ڈویلپمنٹ ہاکی ٹیم آج اومان روانہ ہوگی

قومی ڈویلپمنٹ ہاکی ٹیم آج اومان روانہ ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر )اومان کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ لینے کیلئے قومی ڈویلپمنٹ ہاکی ٹیم آج جمعرات کی علی الصبح کراچی سے اومان روانہ ہوگی ۔ ٹیم اومان کے خلاف 9 سے 15ستمبر تک پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ جمعرات ٹیم کا کیمپ میں ٹریننگ کا آخری دن تھا۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں حافظ علی عمیر، علی رضا، اسد عزیز، مبشر علی، سہیل منظور، تعظیم الحسن، فیضان، تیمور ملک، رانا سہیل ریاض، شجیع احمد ( کپتان) محمد عتیق ( نائب کپتان ) سمیع اللہ، شان ارشد، عبدالجبار، محمد نوید، نوہیز زاہد ملک، اویس الرحمان اور عامر علی شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں منصور احمد ( ٹیم مینجر)، محمد عثمان (کوچ)، محمد ثقلین(کوچ) ریحان بٹ (کوچ) اور وقاص محمود (فزیو تھراپسٹ) شامل ہیں ۔ قومی ڈویلپمنٹ ہاکی ٹیم کے کوچ محمد عثمان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اومان کے خلاف جیت کر وطن واپس لوٹے گی ۔ محمد عثمان نے بتایا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل اور ٹیم ورک کی ٹریننگ کی طرف زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ کھلاڑیوں نے عید کی چھٹیوں میں بھی اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے ٹریننگ کی ہے اور وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی بھی ٹیم کمزور نہیں ہے اور انہوں نے بھی کافی تیاری کی ہے۔ میں یہ نہیں کہ سکتا کہ قطر کے خلاف سیریز یک طرفہ ہوگی تاہم ہماری ٹیم سیریز میں فتح حاصل کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی