کرس گیل کی بدولت سینٹ کٹس نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

کرس گیل کی بدولت سینٹ کٹس نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

پورٹ آف سپین (نیٹ نیوز) کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے کوالیفائر ون کے میچ میں کرس گیل کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس نے ٹرنبیگو اینڈ نائٹ رائیڈرز کو 38 رنز سے شکست دے کر لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یہ لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کی گیارہویں کامیابی تھی، کرس گیل نے 51 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے لیگ کے کوالیفائر ون کے میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، کرس گیل نے ناقابل شکست 54 رنز بنائے، برانڈن کنگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوئن براوو نے 4 اور بیٹن نے وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ٹرنبیگو اینڈ نائٹ رائیڈرز نے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 19.3 اوورز میں 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ڈیرن براوو 29 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیوئن براوو نے 24 رنز بنائے۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کی طرف سے کوٹرل نے 3، ہلفنہاس، براتھویٹ، محمد حفیظ، شمسی اور کرس گیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی