وارنرکی سنچری،آسٹریلیاکے9وکٹوں پر377رنز،72رنز کی برتری

وارنرکی سنچری،آسٹریلیاکے9وکٹوں پر377رنز،72رنز کی برتری

چٹا گانگ (نیٹ نیوز) آسٹریلیا نے تیسرے دن کے اختتام پر 9وکٹوں کے نقصان پر 377رنز بنالیے جبکہ بنگلہ دیش پر 72رنز کی برتری بھی حا صل کر لی۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں305رنز بنا ئے تھے۔تفصیلات کے مطا بق چٹا گانگ کے ظہور احمد اسٹیڈیم میں جاری تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔کم روشنی کی وجہ سے 13اوورز کا کھیل نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے چوتھے روز کا کھیل 30منٹ پہلے شروع ہو گا۔ آسٹریلیا نے تیسرے دن کا آغاز اپنی نامکمل اننگ 225رنز 2کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔محتاط انداز میں بیٹنگ جاری تھی جب ڈیوڈ وارنر 99رنز پر پہنچے تو پارٹنر ہنڈز کومب 82رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے با زی کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی وہ 123 رنز بناکر پویلین لوٹے۔گلین میکسویل نے کچھ مزاحمت دکھائی اور 38رنز بنا کر چلتے بنے۔آسٹریلیا کی 5وکٹیں صرف 66رنز کا اضافہ کر کے گر گئیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو ویڈ بھی اچھی کار کردگی نہ پیش کر سکے اور صرف 8رنز بنا سکے۔آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام تک 9وکٹوں کے نقصان پر 377رنز بنا لیے جبکہ 72رنز کی برتری حاصل کر لی۔بنگلہ دیش کی جانب سے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے مہدی حسن اور مستفیض الرحمان نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 305رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی