’’زندگی تماشہ بنی‘‘ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،حمیرہ تبسم

’’زندگی تماشہ بنی‘‘ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،حمیرہ تبسم

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ حمیرہ تبسم نے بتایاکہ ان دنوں وہ اپنی نئی پنجابی فلم’’زندگی تماشہ بنی‘‘ کی شوٹنگز میں مصروف ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں حمیرہ تبسم نے کہاکہ گو کہ یہ ان کی پنجابی فلم ہے مگر انہیں اس فلم سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں اس فلم میں ان کا کردار بہت جاندار ہے جسے وہ بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کررہی ہیں۔حمیرہ تبسم نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ ’’دولٹیرے‘‘ اور ’’انتہا‘‘ میں بھی مرکزی کردار اداکررہی ہیں اس فلم کے ہدائتکارعابدمبارک پوری ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں زوارحسین،اکبر آزاداور صائمہ خان شامل ہیں حمیرہ تبسم نے مزید کہاکہ ماڈلنگ سے ٹی وی اورٹی وی سے فلم کا یہ سفر بہت اچھا تجربہ رہاہے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔حمیرہ تبسم نے مذیدکہاکہ ’’زندگی تماشہ بنی‘‘ کے ساتھ ساتھ وہ ’’دولٹیرے‘‘ کی شوٹنگز میں بھی مصروف ہیں جس کے ہدائتکار محمد علی ہیں مجھے یقین ہے کہ میں اپنے پرستاروں کو فلم کے کرداروں میں بھی پسند آؤں گی۔

مزید : کلچر