ٹی وی کی طرح سلورسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا پسند کروں گی ،مایا سونو خان

ٹی وی کی طرح سلورسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا پسند کروں گی ،مایا سونو خان
 ٹی وی کی طرح سلورسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا پسند کروں گی ،مایا سونو خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار ہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح سلورسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی‘فلم انڈسٹری نئے دور میں داخل ہوچکی ہے اپنے کردار سے مطمئن ہونے کے بعد ہی فلم سائن کرتی ہوں ۔مایا سونو خان نے کہا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لئے نامور ٹی وی سٹارز بھی کام کر رہے ہیں ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے۔ اس وقت کامیڈی، میوزیکل، رومانٹک، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں۔

مزید : کلچر