انڈین فلموں نے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے،عباس باجوہ

انڈین فلموں نے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے،عباس باجوہ
 انڈین فلموں نے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے،عباس باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر ادکار عباس باجوہ کہا ہے کہ انڈین فلموں نے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے‘ ہمیں قائد کے پاکستان کی ثقافت کو بچانے کیلئے مل جل کر کام کرنا ہو گا‘ جتنی زیادہ فلمیں بنیں گی فلم انڈسٹری اتنی زیادہ مضبوط ہو گی حکومت کو بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔عباس باجوہ نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچانے کیلئے فوری طور پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کو روکنا ہوگا ورنہ ہمارے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بھی فلم انڈسٹری کیلئے کچھ کریں۔

مزید :

کلچر -