سوئی گیس اور منشیات کے مقدمات میں اضافہ،مزید ایک ایک کورٹ قائم
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور عابدحسین قریشی نے اندراج مقدمے کی درخواستوں میں اضافے کے علاوہ سوئی گیس اور منشیات کے مقدمات میں اضافے پر سیشن کورٹ میں ایک ایک کورٹ کا مزید اضافہ کردیا،اس ضمن میں نئے ججوں کو عملہ بھی فراہم کردیا گیاہے۔سیشن کورٹ میں مقدمات اور اندراج مقدمے کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافے پر سیشن جج نے ایک ایک عدالتوں کا اضافہ کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔ سیشن کورٹ میں سوئی گیس کی ایک عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج محمد عرفان کے لگانے سے عدالتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، منشیات کی ایک نئی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال کو مقرر کرنے سے عدالتوں کی تعداد 7جبکہ اندراج مقدمے کی عدالتیں میں ایڈیشنل سیشن جج منورحسین کا اضافہ کرنے سے اب یہ عدالتیں 8ہو گئی ہیں ۔سیشن جج نے عدالتیں بڑھانے کے بعد ان عدالتوں میں نیا عدالتی عملہ بھی تعینات کردیا ہے ،اس کے علاوہ سیشن کورٹ اور سول کورٹ میں ججوں کی آپس میں عدالتیں بھی تبدیل کردی گئی ہیں۔