ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ستوکتلہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ستوکتلہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمات کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ستوکتلہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب نے مقدمات کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن ستوکتلہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ بھجوا دیاہے۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او ستوکتلہ کی مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کا چالان پیش نہیں کررہے ہیں،عدالت میں پیش نہ ہونا ان کی پیشہ ورانہ غفلت کا ظاہر کرتا ہے۔

مزید : علاقائی