ون ویلنگ، 3ملزموں پر جرمانہ عائد

ون ویلنگ، 3ملزموں پر جرمانہ عائد

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریت نے ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے مقدمے میں ملوث 3ملزموں پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد کے روبرو ٹاؤن شپ پولیس نے انٹی ون ویلنگ سکواڈ کی درخواست پر ملزمان سلیم،حمزہ اور عثمان کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے پر گرفتار کیا تھا۔

مزید : علاقائی