یوم دفاع کی نسبت سے شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

یوم دفاع کی نسبت سے شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور ( کرا ئم ر پو رٹر )یوم دفاع کی نسبت سے شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی۔ مزار اقبالؒ ، مینار پاکستان ، پنجاب اسمبلی ،میانی صاحب قبر ستان اور سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی، مختلف عمارتوں پر سنائپرز بھی تعینات رہے ۔گیریژن کمانڈر میجرجنرل محمد عامر نے مزار اقبال پر حاضری دی ۔متعدد اہم شخصیات نے میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف اور دیگر شہدا کے مزار پر حاضری دی۔

مزید : علاقائی