بابر بٹ قتل کیس ،ملزم نفیس کی ضمانت منظور ،شعیب جٹ کی خارج

بابر بٹ قتل کیس ،ملزم نفیس کی ضمانت منظور ،شعیب جٹ کی خارج

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم پنچوتہ نے پیپلز پارٹی کے راہنما بابر بٹ قتل کیس میں ملوث دوملزموں میں سے ایک ملزم نفیس کی ضمانت منظور جبکہ دوسرے شعیب جٹ کی خارج کردی ہے ۔ملز مان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کو بلیک میل کرنے کے لئے نام ایف آئی آر میں درج کروایا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے پولیس کی رپورٹ کی روشنی میں ایک ملزم نفیس کی ضمانت منظور جبکہ شعیب جٹ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے ،عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد 28 اگست کو یہ فیصلہ محفوظ کیا تھاجو گزشتہ روز سنا دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی