ڈی پی او قصور اسماعیل کھاڑک کا دوتھا نوں کا ریکارڈ کی انسپکشن کی

ڈی پی او قصور اسماعیل کھاڑک کا دوتھا نوں کا ریکارڈ کی انسپکشن کی

قصور (بیورورپورٹ)ڈی پی او قصور اسماعیل کھاڑک نے گزشتہ شب دو تھانوں اے ڈویژن اور صدر قصور کا اچانک دورہ کیا،تھانہ ریکارڈ کی انسپکشن بھی کی، جرائم اور امن وامان کے حوالہ سے کوششوں کا جا ئزہ لیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی نا جا ئز حراست، اخفا ء جرم،تاخیر سے اندراج مقدمہ اور جھو ٹے مقدمہ کا اندراج قطعاً بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا ۔ مجرما ن اشتہاری ،پولیس اور شہریوں دونوں کے دشمن ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔منشیات فروشوں ،جواء اور قحبہ خانو ں کیخلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی پولیس افسر نے طمع نفسانی کی خاطر کسی مقدمہ کی تفتیش میں کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی یا نا انصافی کی کوشش بھی کی وہ نوکری سے برخاست بھی ہوگا اور اس کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج کر کے حوالا ت میں بندکیا جائے گا اس مو قع پر انہوں نے افسران و ملازمین کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ بہادیں اور عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیا ر رہیں شہریوں کوتحفظ اور انصاف فراہم کریں جو ان کا حق ہے پیشہ ور ٹاؤٹوں کو تھا نو ں میں داخل نہ ہونے دیں۔ اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں کیونکہ ایماندار پولیس افسران کو ہی عوام سے عزت ملے گی۔تھانہ میں آنے والے سائلین سے خو ش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان بھروسہ کاایک مضبوط رشتہ پیدا ہوسکے ۔دریں اثناء ڈی پی اوقصور نے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں ٹول پلازہ مصطفی آباد،کوٹرادھاکشن اورناکہ ٹول پلازہ پتوکی پر سکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔

مزید : علاقائی