ننکانہ : ڈسٹرکٹ با ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م تبدیل و تعینات ججز کے اعزاز میں تقریب

ننکانہ : ڈسٹرکٹ با ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م تبدیل و تعینات ججز کے اعزاز میں ...

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تبدیل اور تعینات ہو نے والے ججز کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار روم میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تبدیل ہو نے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار ،نئے تعینات ہو نے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا آفتاب احمد خاں ، سول جج رانا سہیل ریاض، ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین ،رانا خلیل احمد خاں ،مسعود صادق ،فاروق انور ،شہزادہ مقصودسلطان،سینئر سول جج محسن علی خاں، محمد ندیم یوسف، سول ججز اسد صدیقی ،ثاقب چوہدری ،رانا عالمگیر لیاقت ،محمد عرفان ،زاہد غوری ،مخدوم حیدر ، محمد عکرمہ ،شہباز نقوی ،ندیم یوسف ،فراز جاوید وڑائچ ،شجاعت ریاض گوندل ، ڈی پی پی شریف اعجاز، رانا عرفان، ڈی ایس پی زیارت علی وٹو، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رائے محمد اکرم بھٹی ،جنرل سیکرٹری رائے قاسم مشتاق ،سابق صدور چوہدری انور زاہد ،خادم حسین سدھو ،رائے محمود کھرل ،محمد امین بھٹی، شیخ محمد امین، محمد سعید بھٹی، صدیق ڈوگر، علی ناصر قادری، سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے کہا کہ انہیں ننکانہ صاحب میں تعیناتی کے دوران کام کر کے بہت مزہ آیا ،ننکانہ صاحب میں بنچ اور بار کے مابین مثالی تعلقات ہیں جس کا براہ راست فائدہ سائلین کو ہوتا ہے اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی میں بہت مدد ملتی ہے ،ننکانہ بار کے تعاون سے لوگوں کے جلد اور بر وقت انصاف کی فراہمی کے لئے جتنا کام کیا ہے اس کی ننکانہ صاحب کی تاریخ میں مثال نہیں ملے گی اور مجھے امید ہے کہ نئے تعینات ہو نے والے ججز اس راویت کو برقرار رکھیں گے ۔رانا آفتاب احمد خاں نے کہا کہ دوران سروس ٹرانسفر اور تعیناتی معمول کا حصہ ہے اور میری کوشش ہو گی کہ ننکانہ صاحب میں تعیناتی کے دوران لوگوں کو جلد اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کروں جس کے لئے مجھے ڈسٹرکٹ بار کے تعاون کی اشد ضرورت ہو گی انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں یہ غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ میں ایک سخت مزاج کا آدمی ہے جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے ،وکلاء کے مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے میں ہمہ وقت حاضر ہوں اور میں وکلاء سے بھی اسی قسم کے تعاون کی توقع رکھتا ہوں ،بعد ازاں ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کی طرف سے ججز کو اعزازی شیلڈز دی گئیں ۔

مزید : علاقائی