بھارت میں غیر قانونی مقیم روہنگیامسلمانوں کی ملک بدری کیلئے شناخت کا سلسلہ شروع
نئی دہلی(صباح نیوز)وزیر اعظم نریندر مودی کی آنگ سان سوچی سے ملاقات کے بعدبھارت نے غیر قانونی مقیم روہنگیا مسلمانوں کی ملک بدری کیلئے شناخت کا سلسلہ شروع کردیا ،بھارت میں غیرقانونی تارکین وطن کو رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔تفصیلات کے مطابق نریند رمودی کے میانمار کے دورے پر روانہ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے غیرقانونی روہنگیامسلمانوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔وزیر مملکت برائے داخلہ امور کرن رجیجو نے کہا ہے کہ شناخت کے عمل کیلئے حکومت نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے جو مختلف ریاستوں میں شناخت شروع کرے گی ۔کرن رجیجو نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں بھارت کی پالیسی کو سخت گیر قرار دینے میں حق بجانب نہیں ۔انہو ں نے کہا کہ بھارت نہ تو روہنگیا مسلمانوں کو سمندر میں پھینک رہا ہے نہ گولی مار رہا ہے صرف غیرقانونی طور پر رہائش اختیار کرنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے اس لئے غیر انسانی طرز عمل کا الزام جائز نہیں ۔
بھارت/روہنگیا مسلمان