برطانیہ،174فٹ اونچے مینار میں پھنسے 13افرادکو ریسیکوکرلیاگیا

برطانیہ،174فٹ اونچے مینار میں پھنسے 13افرادکو ریسیکوکرلیاگیا

لندن(این این آئی)برطانوی کاؤنٹی ڈورسیٹ میں 13 افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے زمین پر بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 عام شہری اور عملے کے 2 افراد جنوب مغربی کاؤنٹی ڈورسیٹ کے شہر وائیمتھ میں جوراسک سکائی لائن ٹاور سے اتارا گیا۔ڈورسیٹ کے امدادی ادارے نے کہاکہ زمین پر اتارنے کے بعد انھیں آرام کرنے اور اپنے حواس میں واپس آنے کے لیے ایک محفوظ جگہ کا بندوبست کیا گیا ہے۔174فٹ اونچایہ مینار ساحل کا 360 درجے کا نظارہ فراہم کرتا ہے۔ اس مینار کے منتظم جوراسک سکائی لائن نے اپنے فیس بک پیچ پر ایک پیغام میں کہا کہ مینار میں لوگوں کے پھنسنے کی وجہ فنی خرابی تھی۔

ریسیکو

مزید : علاقائی