ڈوکلام تنازع ، چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ کو نظر انداز نہیں کر سکتے : بھارتی آرمی چیف

ڈوکلام تنازع ، چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ کو نظر انداز نہیں کر سکتے : بھارتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  1. نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا جبکہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق نئی دہلی میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ڈوکلام کے مسئلے پراور مستقبل میں چین کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تنازعے کے حوالے سے فوج کے مؤ قف کی وضاحت کی۔ جنرل بپن راوت نے کہاکہ بھارتی فوجی دستوں کو چین کے ساتھ شمالی بارڈر پر ہمارے فوجی دستے مصروف عمل ہیں جبکہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین بھارت سے ڈوکلام کا علاقہ چھیننے کیلئے پرتول رہا ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ چین کے ساتھ بھارتی تنازعے سے پاکستان فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور ہمیں شمالی اور مغربی سرحدوں پر کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔
    بھارتی آرمی چیف

مزید :

علاقائی -