یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں سابق آرمی چیف اشفاق پر ویز کیا نی نے جناح کیپ پہن رکھی تھی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔منعقدہ خصوصی تقریب میں سابق آرمی چیف راحیل شریف اورجنرل ریٹائرڈ اشفاق پر ویز کیا نی بھی شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور انکے ورثا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا نعقاد جی ایچ کیو راولپنڈی میں کیا گیا۔تقریب میں مسلح افواج کے علاوہ ملکی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔ اس تقریب میں سابق آ رمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی بھی شامل ہوئے۔تقریب میں سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیا نی نے جناح کیپ پہن رکھی تھی، اور ہو بہو قائد اظم محمد علی جناح کی طرح لگ رہے تھے۔