ٹرمپ کی دھمکیاں ، پاکستانی وزیر خارجہ کل چین کا اہم دورہ کرینگے

ٹرمپ کی دھمکیاں ، پاکستانی وزیر خارجہ کل چین کا اہم دورہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد/ بیجنگ(اے این این) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کل چین کااہم دورہ کرینگے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژینگ شوانگ کے مطابق خواجہ آصف وزیر خارجہ وانگ ژی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان سدا بہار تذویراتی شراکت دار ہیں لہٰذا دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بھرپور انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف آئندہ چند دنوں میں روس ،ترکی اور ایران کابھی دورہ کرینگے۔ وزیر خارجہ کے دوروں کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاء اور افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی خصوصاً پاکستان پر الزامات اوردھمکیوں کے تناظر میں علاقائی ممالک کو پاکستان کے موقف سے آگاہ اور ان کی حمایت حاصل کرنا ہے۔
وزیر خارجہ/دورہ چین

مزید :

علاقائی -