اسلام آباد ، 64مریضوں میں ڈینگی ، وائرس کی تصدیق ، راولپنڈی میں خطرہ بڑھ گیا

اسلام آباد ، 64مریضوں میں ڈینگی ، وائرس کی تصدیق ، راولپنڈی میں خطرہ بڑھ گیا

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد میں ڈینگی کیسز سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی کے مطابق اسلام آباد میں 64مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم راولپنڈی سے ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نجیب درانی نے ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کئے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے کل 68مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 68میں سے 64کیسز میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شہر سے 37، دیہی علاقوں سے 15کیسز سامنے آئے۔بارہ کہو سے نو ترلائی اور ترنول سے 7کیس سامنے آئے۔ ڈاکٹر نجیب درانی کے مطابق سوہان سے ڈینگی کے 4روات سے 2سہالہ، کرال سے 3، 3کرپہ شاہ اللہ دتہ سے ایک ایک کیس سامنے آیا۔ 35 شہریوں نے راولپنڈی کے اسپتالوں سے علاج کرایا اور 16مریض ہولی فیملی 13، بینظیر بھٹو اسپتال میں زیر علاج رہے۔6شہری ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج رہے جبکہ راولپنڈی کے10رہائشیوں کا اسلام آباد میں علاج ہوا۔ راولپنڈی سے ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ راولپنڈی سے ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کا زیادہ خطرہ ہے۔ ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ڈینگی وائرس

مزید : علاقائی