پیف پارٹنر سکولوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے،طارق محمود

پیف پارٹنر سکولوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے،طارق محمود

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنر سکولوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔پارٹنر سکولوں میں طلبا وطالبات کے لیے پینے کا صاف پانی، ہوادار کمرے اور صاف ستھرے واش رومز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سکولوں میں طلبا وطالبات کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ یہ بات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے پیف کے دفتر میں ہونے والے ہفتہ وار اجلاس میں کہی ۔ ترجمان کے مطابق پیف پارٹنر سکولوں میں نصابی کتب کی طرح سپلیمنٹری ریڈنگ میٹریل کے کتابچوں کی فراہمی کا آغاز 9ستمبر سے کیا جا رہا ہے ۔ یہ کتابچے لاہور سمیت بہاولنگر، حا صلپور ، بہاولپور، لودھراں ، لیاقت پور، ساہیوال، ملتان، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، ڈی جی خان، جام پور، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کی منتخب سائیٹس پر دستیاب ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4