ملک کو آج داخلی اور خارجی دشمنوں کا سامنا ہے،انصر مہدی

ملک کو آج داخلی اور خارجی دشمنوں کا سامنا ہے،انصر مہدی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے یوم دفاع کے موقع لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آج بھی داخلی و خارجی دشمنان سے خطرہ ہے، خارجی طور پر امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور انڈیا پاکستان کو زک پہنچانے کی تاک میں ہیں۔

انصر مہدی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قوم اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتی۔ دفاع جتنا مضبوط ہو، قوم بھی اتنی ہی شاندار اور مضبوط ہوتی ہے۔ 6 ستمبر 1965 کی جنگ پاکستانی قوم کیلئے ایک وقار اور لازوال استقلال کا استعارہ ہے۔ 1965 کی جنگ میں پاک فوج نے ملک کی سرحدوں کا دفاع باوقار انداز میں موثر بناتے ہوئے دنیا کو یہ باور کرا دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ جنگ ستمبر میں بھی قوم کے بہادر سپوتوں نے جان کے نذرانے پیش کئے اور آج جب قوم کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا سامنا ہے تو بھی افواج پاکستان کے جانباز جان کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4