پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدیں ناقابلِ تسخیر ہیں،امتیاز رفیع بٹ

پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدیں ناقابلِ تسخیر ہیں،امتیاز رفیع بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) جناح رفیع فاؤنڈیشن کے چیئرمین امتیاز رفیع بٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو اپنے محافظوں پر فخر ہے ۔پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں مسلّمہ حقیقت ہیں پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدیں محفوظ ہیں جن پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح رفیع فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن قوتوں کی سازشوں کے باوجود پاکستان کی سالمیت کوکوئی خطرہ لاحق نہیں پاکستان اقوامِ عالم میں ایک ممتاز تشخص کا حامل ملک ہے۔
پاکستان کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جناح رفیع فاؤنڈیشن ملک کی محافظ قوتوں کے شانہ بشانہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے نظریاتی اثاثہ کی حفاظت کے لیے کام کر رہے ہیں۔