علم کی روشنی پھیلانے میں ماں میڈیا اور معاشرے کا کردار نہایت اہم ہے ،سید علی عمران

علم کی روشنی پھیلانے میں ماں میڈیا اور معاشرے کا کردار نہایت اہم ہے ،سید علی ...

لاہور(پ ر)عالمی یوم خواندگی کے موقع پر پاکستان میں خواتین کی ترقی و خوشحالی، نئی نسل کے لیے صحت و سہولیات کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے مسائل کی آگاہی کو قومی سطح پر اجاگر کرتے ہوئے بلا تفریق خاص و عام ہر فرد تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کرنے والے ادارہ گھر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام " علم کی روشنی پھیلانے میں ماں، معاشرے اور میڈیا کا کردار" کے موضوع پرآج شام 4 بجے قائداعظم لائبریری میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے ادارہ کے بانی و صدر سیّد علی عمران عالمی یوم خواندگی بھر پور طریقے سے منانے میں پاکستان کالمسٹ کلب کے بھر پور تعاون کا شکر گزار ہے۔گھر فاونڈیشن کی اس عظیم تقریب کی صدارت پاکستان کالمسٹ کلب کے چیئرمین اور روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر ایثار رانا کریں گے جبکہ مجیب الرحمان شامی خصوصی شرکت کریں گے ۔سکالر اینڈ ٹرینر اختر عباس، ڈاکٹر عمرانہ مشتاق ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجن ڈائریکٹر رسول بخش بہرام، جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال، سیّد اسد اللہ، ذبیح اللہ بلگن و دیگر ہونگے۔

, اقلیتی راہنما و سماجی شخصیت درشن سنگھ،سیاسی لیڈر سہیل ضیاء بٹ,سینئر صحافیوں اور ادیبوں میں، سلمان عا بد ، توفیق الرحمان سیفی، اسلم بھٹی ، کاشف بشیر،دلاور چوہدری جبکہ شعبہ صحت سے ڈاکٹر آصف الرحمان ( پیڈز ہارٹ کنسلٹنٹ، پی آئی سی) ،ڈاکٹر رانا تنویر قاسم(یو ای ٹی), ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور، ثانیہ کھیڑا (صدر پی ایچ، ایم،اے لیڈیز ونگ) ، کومل ناگی (ماہر تعلیم) ،، ثریا فاروق(ماہر تعلیم)ڈاکٹر ظہیر احمد بابر (ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبرئری پنجاب) سعادیہ سہیل رانا (ممبر قومی اسمبلی) ، اورنگزیب ملک, ڈاکٹر افتخار(کاسمو کلب)، فاطمہ قمر (قومی زبان تحریک)سٹیج سیکٹری یعنی میزبانی کے فرائض سینئرکالمسٹ رابعہ رحمن ادا کریں گی۔انتظامیہ کمیٹی میں اعجاز احمد اعجاز ، مجیب قیوم ,شہزادی اورنگزیب, عثمان غنی، شمع بٹ ، ارشد پاشا، شیخ راحیل, قاری احمد افشین افتخار ,سعید حسن, کاشف (جگنو) و دیگر جبکہ معاون میزبانی کے فرائض کیلئے پروفیسر کاشف فراز شامل ہیں،تلاوت کی سعادت قاری احمد ہاشمی اور حافظ محمد عمر حاصل کریں گے پاکستان کالمسٹ کلب ، وائے آئی ا ین این(YINN) نے گھر فاؤنڈیشن کے مشن اخلاق ورویوں کی مثبت تربیت, عملی تعلیم، صحت، خواتین کے حقوق کا اہم سرچشمہ قرار دیتے ہوے جلدابھرنے والا حقیقی فلاحی ادارہ قرار دیتے ہوئے ہمیشہ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4