خواجہ آصف کا افغان ہم منصب کو فون قریبی تعاون کیلئے رابطہ رکھنے پراتفاق

خواجہ آصف کا افغان ہم منصب کو فون قریبی تعاون کیلئے رابطہ رکھنے پراتفاق

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے افغان ہم منصب کو ٹیلی فون کیا ہے۔یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ دنوں پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پر جامع بات چیت کے لیے رضا مندی ظاہر کی تھی جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی کو ٹیلی فون کیا جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں وزرائے خارجہ کا قریبی تعاون کے لیے رابطہ رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔افغان ہم منصب سے گفتگو میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور افغانستان کے ساتھ سکیورٹی سمیت تمام شعبوں میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے افغان قیادت کے امن عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول