ملک بھر میں 52واںیوم دفاع قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

ملک بھر میں 52واںیوم دفاع قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

لاہور( جنرل رپورٹر)ملک بھر میں 52 واں یوم دفاع پاکستان آج قومی جوش و جذبے سے منایاگیا، یوم دفاع پاکستان کے موقع پراسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21، توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقارتقاریب کا اہتمام کیا گیا، 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہدا کی یاد گاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح اور لاہور میں علامہ اقبال کے مزاروں پرگارڈز کی تبدیلی کی تقاریب کا انعقاد ہوا۔ یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام کرنل شیر خان اسٹیڈیم اور کوئٹہ میں بھی پاک فوج کے زیر اہتمام عسکری میلے کا اہتمام کیا گیا۔

یوم دفاع

مزید : صفحہ اول