منتخب نمائندوں کو اپنے حلقوں میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا : وزیر اعظم

منتخب نمائندوں کو اپنے حلقوں میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بھر پور کردار ...

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں کے عوام سے قریبی رابطہ استوار کرتے ہوئے مقامی مسائل کے حل اور درپیش چیلنجوں سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے اپنا مناسب کردار ادا کریں۔وہ گزشتہ روز وزیراعظم آفس میں فیصل آباد ڈویژن کے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔مسلم لیگ(ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سکیموں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ جاری منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ ملاقات کے دوران موجودہ حکومت کے دور میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سکیموں کو اجاگر کیا گیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام رسول ساہی، محمد شہباز بابر، محمد عاصم نذیر، میاں محمد فاروق، ڈاکٹر نثار احمد جٹ، رانا محمد افضل خان، میاں عبدالمنان، حاجی محمد اکرم انصاری، قیصر احمد شیخ، غلام محمد لالی، غلام بی بی بھروانہ، شیخ محمد اکرم، صاحبزادہ محمد نذیر سلطان، چوہدری خالد جاوید وڑائچ، چوہدری اسد الرحمن، مسز خالدہ منصور شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب، وزیر مملکت بجلی عابد شیر علی، وزیر مملکت داخلہ محمد طلال چوہدری اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اطلاعات تک رسائی اور اس کی ترسیل کے حوالہ سے جدت پر مبنی حکمت عملی اختیار کرے۔ وہ گزشتہ روزوزارت اطلاعات و نشریات کے امور کار کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کررہے تھے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر منفی پروپیگنڈے کے انسداد اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے فعال حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور اس سے ملحقہ محکموں کو مزید فعال ہونا چاہئے اور سرگرم انداز میں لوگوں کی ضروریات پوری کرنی چاہئیں۔اس موقع پروزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو اپنی وزارت اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ سمیت اس سے ملحقہ محکموں کے امور کار کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے متعلق اقدامات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور فلمز اینڈ براڈ کاسٹنگ پالیسی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

شاہد خاقان عباسی

مزید : صفحہ اول