این اے 120۔17ستمبر کو زندہ دلان لاہور ملی ترقی کے مخالفوں کا احتساب کریں گے : مریم نواز

این اے 120۔17ستمبر کو زندہ دلان لاہور ملی ترقی کے مخالفوں کا احتساب کریں گے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں این اے 120کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری انتخابی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور آئندہ کی حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوام 17ستمبر کو ملکی ترقی کے مخالفوں کا احتساب کریں گے۔ ضمنی انتخاب میں کامیابی کے دعویدار منہ چھپاتے پھریں گے ۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ 17ستمبر کو زندہ دلان لاہور اپنا فیصلہ سنا ئیں گے اور وہی اصل فیصلہ ہوگا۔ مریم نواز نے دربار بی بی پاکدامن پر بھی حاضری دی ۔ انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ مریم نواز کی آمد پر کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا ۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -