ورلڈ الیون ،سوئی ناردرن گیس نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

ورلڈ الیون ،سوئی ناردرن گیس نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ورلڈ الیون کے دوران انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ جی ایم سوئی گیس کمپنی قیصر مسعود کے مطابق ورلڈ الیون کے دوران ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم اور ارد گرد کے علاقوں میں گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی جبکہ سوئی گیس کمپنی کی مین سپلائی لائن اور ٹی بی ایس سنٹروں کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا ۔ جی ایم کے مطابق فیروز پور روڈ، گلبرگ سمیت قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد آبادیوں میں گھریلو صارفین کے ساتھ کمرشل اور انڈسٹریز صارفین کو بھی گیس کی سپلائی بند رکھی جائے گی۔ جی ایم کے مطابق ورلڈ الیون میچز کے دوران ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم اور ارد گرد کے علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل کی جا رہی ہے جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر