سی پیک پورے خطے کے درمیان رابطے اور ترقی کا باعث ہو گا ،خرم دستگیر

سی پیک پورے خطے کے درمیان رابطے اور ترقی کا باعث ہو گا ،خرم دستگیر

اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیر نے کہا ہے کہ سی پیک پورے خطے کے درمیان رابطے اور ترقی کا باعث ہو گا ،سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ بھی سی پیک سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں ۔وقت کیساتھ پاکستان اور سعودی دفاعی تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی سفیر نواف ال مالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر دفاع نے خادم الحرمین الشریفین کی تندرستی اور درازی عمر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انکاکہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ۔ وقت کیساتھ پاکستان اور سعودی دفاعی تعلقات میں مزید استحکام آئے گا ۔دریں اثناء وزیر دفاع خرم دستگیر سے ترک سفیر ایس بابر گرگین نے بھی ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ دفاع سمیت ہر شعبے میں مضبوط اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے، ترک صدر طیب اردگان کی جمہوریت اور ترقی کیلئے کاوشاں قابل تحسین ہیں ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہلوسی اکر کے دورہ پاکستان سے پاک ترک دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، وزیر دفاع نے پاک بحریہ کے فلیٹ ٹینکر کی تعمیر کیلئے ترکی کے تعاون ہر شکریہ بھی ادا کیا۔انکا کہنا تھا کہ ترکی نے موثر اندازمیں بغاوت اور سرحدی کشیدگیوں پر قابو پایا، شام کے بحران میں بھی ترکی کا کردار قابل قدر ہے۔

مزید : صفحہ آخر