ایک کروڑ روپے جعلی چیک کے ملزم کی ضمانت،رہا کرنے کا حکم

ایک کروڑ روپے جعلی چیک کے ملزم کی ضمانت،رہا کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے ایک کروڑ روپے جعلی چیک کے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہاکرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جسٹس یاور علی نے ملزم ظفراللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیاکہ مدعی سلمی بی بی نے گوجرنوالہ تھانہ میں ظفراللہ کے خلاف جعلی چیک کا مقدمہ درج کروایا تھا ، پولیس بھی ملزم کو تفتیش میں بے گناہ قراردے چکی ہے ،عدالت نے ملزم ظفراللہ کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 2لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض اسے رہا کرنے کا حکم د ے دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر