سیکرٹری ایجوکیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرجواب طلب

سیکرٹری ایجوکیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرجواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ایجوکیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے محکمہ ایجوکیشن کی سابقہ ملازمہ ریتا نرگس کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خاتون محکمہ تعلیم میں سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہو چکی ہیں۔ عدالت عالیہ بقایا جات کی ادائیگی کا حکم دے چکی ہے، حکم عدولی پر سیکرٹری ایجوکیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر