حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی 4 اکتوبر تک ملتوی

حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی 4 اکتوبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر کارروائی 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔جسٹس مرزا وقاص رؤف نے حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ ہیش ہوئے ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2012 میں امریکی وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے حافظ سعید کے سر کی قیمت کا اعلان کیا، حکومت پاکستان کو ہدایت کی جائے کہ وہ امریکی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کی واپسی کے لئے اقدامات کرے ۔

مزید :

صفحہ آخر -